https://goo.gl/mnJ1vV
امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ میڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔
قبل ازیں این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم امریکی میڈیا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment