Thursday, 1 February 2018

پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

https://goo.gl/CHVhBK

کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔


تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پر پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کیا جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں بارباراضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

اپوزیشن لیڈر نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آصف, اضافہ, اقدام, انتہائی, زرداری, ظالمانہ, علی, قیمتوں, میں, پاکستان, پٹرول, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...