https://goo.gl/XVK2fv
لاہور (نیوزڈیسک) جار ح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد سے گرین شرٹس کو اوپننگ کےلئے فخر زمان جیسا ہیرا تو مل گیا ہے تاہم دوسرے اوپنر کے لیے پہلے اظہر علی کو موقع دیا گیا لیکن ان کے ناکام ہونے کے بعد احمد شہزاد اور کئی اور کھلاڑیوں کو بھی چانس دیا گیا لیک ان میں کوئی مسلسل عمدہ پرفارمنس
کا مظاہرہ نہیں کرسکا ۔راولپنڈی میں جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ کے دوران پشاور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اب تک شاندار پرفارمنس پیش کی ہے اور ایونٹ کے 6میچز کے اختتام پر وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن چکے ہیں ۔صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارسد ہ سے تعلق رکھنے والے 21سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک ریجنل ون ڈے کپ میں 69.67کی اوسط سے 418رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ۔صاحبزاد ہ فرحان اب تک 15لسٹ اے میچز میں 53کی اوسط اور90سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے795رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں2سنچریاںاور7نصف سنچریاں شامل ہیں ۔کرکٹ ماہرین کے مطابق اب وہ دن زیادہ دور نہیں لگ رہا جب چارسدہ کا یہ نوجوان پاکستان کی نمائندگی کرتا نظر آئے گا ۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment