Thursday, 8 February 2018

ثانیہ مرزا کو زندگی کا بہت بڑا جھٹکا مل گیا ۔۔ میچ میں خوفناک جھگڑا ۔۔ فائرنگ کے واقعے میں شعیب ملک بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

https://goo.gl/oMpjVD
ملتان(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگڈر مچ گئی اور فائرنگ بھی ہوئی۔اس واقعے میںشعیب ملک زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا
جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...