Thursday, 8 February 2018

)ایک خاتون سڑک پر چھاتی کا دودھ بیچنے پر مجبور ہوئی ہے تاکہ اپنی بیمار بچی کے علاج کے لیے پیسے جمع کر سکے

https://goo.gl/kBVdZU
بیجنگ(نیو زڈیسک )ایک خاتون سڑک پر چھاتی کا دودھ بیچنے پر مجبور ہوئی ہے تاکہ اپنی بیماری بچی کے علاج کے لیے پیسے جمع کر سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں چینی خاتون اور ان کا شوہر بتاتے ہیں کہ انھیں اپنے ایک بچے کے علاج کے لیے کم از کم 11 ہزار 250 ڈالر کی ضرورت ہے جو اس وقت انتہائینگہداشت کے



وارڈ میں زیر علاج ہے۔یہ ویڈیو شینزین شہر میں واقع بچوں کے پارک میں فلمائی گئی جس میں ماں کہتی ہے کہ وہ اپنی چھاتی کا دودھ بیچ رہی ہیں تاکہ پیسوں کا انتظام جلدی ہو سکے۔ماں کے مطابق اس کی جڑواں بچیوں میں ایک شہر کے ڈسڑکٹ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وراڈ میں زیر علاج ہے۔ویڈیو میں اس خاتون کا شوہرنے بتایاکہ کہ انھیں ہسپتال کا ہزاروں یوآن کا بل ادا کرنا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی صحت یابی پر انھیں کم از 11 ہزار 250 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...