https://goo.gl/5EpFgC
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔2015سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری
کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں جادو ٹونے کے شبے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتلروکھن رام کا کہنا ہےکہ 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مرگیا۔مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment