Sunday, 11 February 2018

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی

https://goo.gl/29PSvm
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے مارچ کے آخر میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی۔

متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس میں شریک نجم سیٹھی نے کہا کہ انھوں نے اگست 2018 میں سہ فریقی سیریز کے لیے بھی دستخط کردیے ہیں۔ نجم سیٹھی کے مطابق سہ فریقی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم امریکی سرزمین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا حصہ ہوگی۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سات میچوں پر مشتمل سہ فریقی سیریز کے میچز فلوریڈا اور ہوسٹن کے میدانوں میں ہوں گے۔


یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ابتدائی طور پر نومبر 2017 میں شیڈول تھا لیکن لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈیز کے مرکزی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے باعث سیریز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔


چیئیرمین پی سی بی نے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پانچ سال تک سیریز کے منصوبے کے اعلان کے محض دو ماہ بعد ہی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


تاہم انھوں نے تاہم انہوں نے اصرار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...