Tuesday, 6 February 2018

ملزمان فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے،ایف آئی اے

https://goo.gl/5Pbtok
مالا کنڈ(نیوزڈیسک): ایف آئی اے نے مالاکنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش مواد کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پختون خوا ضلع مالا کنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں ایف آئی اے کرائم سرکل پشاور کی ٹیم نے کارروائی کی ہے جس کے دوران سائبر کرائم میں ملوث بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے اور اس گروہ کے 3 ملزمان

کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو لوگوں کو فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے، ملزمان نے سیکڑوں فیس بک آئی ڈی رکھنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...