Saturday, 24 February 2018

جسٹس ٹرڈو کے’بھانگڑا‘ نے ٹوئٹر پر مچایا دھمال

https://goo.gl/yP2rUY
نئی دہلی۔ ہندوستان کے دورے پر ائے کینڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرڈو نے جمعرات کے روزاس وقت انٹرنٹ پر دھوم مچائی جب انہوں نے کینڈا ہاوز میں اپنے بھانگڑا میں مہارت کی جھلک دیکھائی۔

اگرہ‘ امرتسر‘ ممبئی اور احمد آبادورے کے بعد وزیر اعظم ٹرڈو نے اپنی اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ درالحکومت دہلی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈھول کی دھن پر رقص کیا۔



ہندوستان کا روایتی لباس زیب تن کئے‘ ٹرڈو کا تھرکنا ٹوئٹر پر دھمال کا سبب بنا۔بھانگڑا سے ٹرڈو کالگاؤ کو ئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور کچھ لوگوں نے تو ان کے روایتی پنجاب ڈانس پر اپنا دل نچھاور کردیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہاں تک دعوی کردیا کہ ٹرڈو ان سے بہتر بھانگڑا ڈانس کرتے ہیں۔



ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’’ وہ ٹرڈو کا کوئی بڑا مداح نہیں ہے۔ انہوں نے کچھ ڈانس کیا اور اس کو کرنے میں وہ ہچکچائے نہیں‘ بہت خوب‘‘۔ کینڈا کے اس پرجوش انداز پر مختلف رائے اور تبصرہ ہے جو ان کا ہندوستان دورے کے موقع پر ہونے والے متنازعہ واقعات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

باوجود اسکے کہ ٹرڈو کی بھانگڑا کی صلاحتیں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ‘ان کا ہندوستان میں اٹھ ریاستوں دورہ تنازعات سے بھرا ہوا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, جسٹس, نے, ٹرڈو, ٹوئٹر, پر, کےبھانگڑا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...