Saturday, 24 February 2018

آئی ٹی کے شعبے میں ہر سال کتنے ماہرین کا اضافہ ہورہا ہے جان کر آ پ حیران ہو جائیں گے

https://goo.gl/Ndpnoj
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ٹی کے شعبے میں ہر سال دس ہزار نئے ماہرین کا اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار ینگسٹ آئی ٹی ایکسپرٹ سیدہ ثمرینا علی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تین ارب روپے سے زائد آئی ٹی کے ذریعے زرمبادلہ بھی کما رہا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اورنوجوانوں کے لئے بہت سکوپ ہےجس کے ذریعے وہ جدید ترین ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں چونکہ پاکستان میں اس کے ذریعے کئی آسکر ایوارڈ بھی جیتے ہیں،
آئی ٹی کے شعبے میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کو ہر قسم کے ٹیکسز سے آزاد کیا جائے تاکہ یہ ٹیکنالوجی مزید سستی ہو اور ہر ایک کی دسترس میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملک کے بڑے شہروں بلکہ 19 چھوٹے گائوںمیں بھی آئی ٹی کی ترقی کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس سے ای ٹریڈ میں بھی بے حد ترقی ہورہی ہے چونکہ نہ صرف کمپیوٹر بلکہ اسمارٹ فون کا بھی استعمال بڑھتا جارہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف عام آدمی پوری دنیا سے جڑ جاتا ہے بلکہ جو معلومات چاہیں وہ آپ کو لمحوں میں مل سکتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...