Thursday, 15 February 2018

چوہدری نثار کی مریم نواز کیخلاف جنگ نہ ختم کرنے کا فیصلہ

https://goo.gl/QuLqVU
راولپنڈی (نیوزڈیسک) چوہدری نثار نے ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھواں دار پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے خاص کر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی میں ان کے کردار کو قبول کرنے سے انکار کیا۔پریس کانفرنس کے دوران

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔چوہدری نثار نے ڈان لیکس کے معاملے کا ذکر بھی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس بلایا جائے۔ اگر ڈان لیکس معاملے پر پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس نہ بلایا گیا تو پھر وہ یہ معاملہ پبلک کر دیں گے۔ اب اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ان کے تحفظات دور کیے جانے کا امکان نہیں ہے، اس لیے چوہدری نثار کوئی بڑا اقدام اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, جنگ, ختم, فیصلہ, مریم, نثار, نواز, نہ, پاکستان, چوہدری, کا, کرنے, کی, کیخلاف

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...