https://goo.gl/3aMtKV
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کاروباری کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی گئی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’بزنس رجسٹریشن پورٹل‘ کی تقریب رونمائی صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ہوئی۔
پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مطابق کاروباری کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے پورٹل کی افتتاحی تقریب 31 جنوری کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں پنجاب بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف، ایل سی سی آئی کے نمائندوں اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ایل سی سی آئی کے عہدیداروں سمیت کاروباری شخصیات کو شیلڈز بھی پیش کیں۔
واضح رہے کہ کاروباری کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرائے جانے کے بعد کاروباری حضرات گھر بیٹھے اپنی کمپنیوں کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment