https://goo.gl/oiW2gH
دبئی میں طبی سہولت فراہم کرنے والا روبوٹ متعارف کرادیا گیا جس کی نمائش نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن فیسٹول میں کی گئی۔
یہ روبوٹ دبئی کی ایک طالبہ محمد السیریدی نے انتھک محنت کے بعد ان افراد کے لیے تیار کیا ہے جنہیں کوئی مرض لاحق ہو اور انہیں خود کا خیال رکھنا ضروری ہو۔
یہ روبوٹ مریض کو یاد دلاتا ہے کہ انہیں کن اوقات میں دوا لینی ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ مریض سے بات کرکے اس کا دل بھی بہلاتا ہے۔
روبوٹ کو استعمال کرنے کے لیے اس میں ایک بار سیٹنگ کرنی ہوگی جس میں ادویات کے نام اور ان کا شیڈول بتانا ہوگا۔
الخلیج ویب سائٹ کے مطابق جیسے ہی دوا کھانے کا وقت ہوگا یہ فوراً آگاہ کرے گا اور مریض جہاں بھی ہوگا اس کے پاس خود چل کر آئے گا۔
اس کے علاوہ یہ روبوٹ مریض کو یہ بھی بتائے گا کہ اسے معمول کے چیک اپ کے لیے کب ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔
السیریدی کا کہنا ہے کہ یہ خاص طور پر ان مریضوں کے لیے بنایا ہے جو وقت پر دوا لینا بھول جاتے ہیں۔
ایک اور طالب علم کا بنایا گیا ’ایمرجنسی روبوٹ‘ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا جس کو خصوصی طور پر ہنگامی حالات کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس روبوٹ کی مدد سے صارفین موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں اسے چارج کر سکتے ہیں جبکہ یہ گھر کی صفائی اور نگرانی کرنے میں بھی کار آمد ہوگا۔
دبئی کے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن فیسٹول میں طلباء کے تیار کردہ 100 کے قریب پروجیکٹس کی نمائش کی گئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, 21 February 2018
دبئی میں مریضوں کی معاونت کرنے والا روبوٹ متعارف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment