https://goo.gl/LE47Nn
نئی دہلی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی بار بھارت میں کرکٹ فینز کو پی ایس ایل کے میچز کے لئے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں تاہم پہلے دو سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرزاور فینز پی ایس ایل دیکھنے کیلئے کافی بے تاب ہیں ۔پہلے دو ایڈیشنز میں بھارت میں یہ میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھےتاہم اس بارچھ ٹیموں پرمشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ڈی ایس اسپورٹس کے تحت ٹیلی کاسٹ اور لائیو اسٹریم ہوسکے گی ۔ڈسکوری کمیونی کشن کے چینل کیذریعے پورا بھارت پی ایس ایل کے میچز براہ راست انجوائے کرسکے گا۔ڈی ایس اسپورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ ڈینی موریسن ، ایلین وائیکنگز، بازید خان، مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ فینز کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 21 February 2018
پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،پہلی بار پورا بھارت پی ایس ایل کی زد میں آگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment