https://goo.gl/jNLexX
میسا چیوسیٹس (نیوز ڈیسک ) آپ خاتون ہوں یا مرد لیکن اگر آپ اولاد کے خواہش مند ہیں تو اس کےلیے سافٹ ڈرنک کا بے تحاشا استعمال کم کرکے اسے معمول پر لانا ہوگا۔ امریکی ماہرین نے ایک بڑے سروے کے بعد کہا ہے کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر میٹھے سوڈے کے مشروبات استعمال کرتے ہیں ان میں والد بننے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور خواتین میں بھی حمل ٹھہرنے کا امکان معدوم ہوتا جاتا ہے۔
یہ تحقیق ریسرچ جرنل ایپیڈیمیولوجی کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ مرد اور عورتوں پر ان کے طرز زندگی اور غذائیت کا اثر ہوتا ہے جو ان کے والدین بننے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ گزشتہ 50 برس میں عام امریکیوں کے شکر کھانے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس میں سے ایک تہائی اضافے کی وجہ میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات ہیں۔ سافٹ ڈرنکس کا اندھا دھند استعمال امریکیوں کا وزن بڑھا رہا ہے اور ذیابیطس کی وجہ بھی بن رہا ہے۔اس سے قبل کئی تحقیقات سے عیاں ہوچکا ہے کہ سافٹ ڈرنک خواتین میں بے قاعدہ ماہانہ ایام کے علاوہ مردوں کے مادہ منویہ (سپرم) کو شدید متاثر کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے بھی ماہرین سافٹ ڈرنک اور تولیدی عمل کی تباہی کے درمیان تعلق دریافت کرچکے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے 21 سے 45 سال کی 3,828 خواتین اور ان کے شوہروں کو اس سروے میں شامل کیا جن کا تعلق امریکا اور کینیڈا سے تھا۔ اس سروے میں طرز زندگی، غذا اور میڈیکل ریکارڈ دیکھا گیا۔
ان میں خواتین سے ہر دو ماہ بعد ایک سوال نامہ بھروایا گیا اور ان سے حاملہ ہونے کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور کل 12 ماہ تک ان خواتین کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین نے سروے کے آخر میں ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خواہ مرد ہو یا عورت اگر وہ سافٹ ڈرنک کی زائد مقدار پیتے ہیں تو ماہانہ بنیادوں پر ان کے والدین بننے کا امکان 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ جن خواتین نے روزانہ ایک گلاس سافٹ ڈرنک پی ان میں ماہانہ بنیادوں پر حمل ٹھہرنے کا امکان 25 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا جبکہ مردوں میں یہ شرح 33 فیصد تک نوٹ کی گئی۔ جن خواتین و حضرات نے سافٹ ڈرنک استعمال نہیں کی ان میں یہ شرح کم دیکھی گئی۔تاہم ڈاکٹروں نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی تحقیقات کو ایک طرح کا انتباہ سمجھا جائے کیونکہ اس میں شریک افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ سافٹ ڈرنک سے تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے اس لیے میٹھے سوڈا سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Sunday, 25 February 2018
کثرت سے سافٹ ڈرنک کا استعمال بانجھ پن کا سبب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment