https://goo.gl/9sC6eu
کلکتہ(نیوزڈیسک): بھارتی ریاست مغربی بنگال کی رہائشی ریتا سرکار نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر نے جہیز نہ دینے کی پاداش میں میرا گردہ نکلوا دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مشرقی بنگال کی رہائشی ریتا سرکار نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر جہیز نہ دینے کے جرم
میں میرا گردہ بیچ دیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ریتا سرکار کا کہنا تھا کہ شوہر ہمیشہ جہیز کا مطالبہ کرتا تھا اور مجھے کئی سالوں تک جہیز نہ دینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اس دوران میں نے اپنے شوہر کو معدے کی تکلیف کے بارے میں بتایا جس پر مجھے میرا شوہر کلکتہ کے ایک نجی اسپتال لے گئے اور مجھے کہا گیا کہ تمھارا اپینڈکس کا آپریشن ہے جس کے بعد تم ٹھیک ہوجاؤ گی، تاہم مجھے خبردار بھی کیا گیا کہ اس آپریشن کے حوالے سے کسی سے ذکر نہ کیا جائے۔جہیز کے طعنوں سے تنگ بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ کی خود کشیریتا سرکار نے بتایا کہ گزشتہ برس میری طبیعت خراب ہوئی تو ایک ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں انکشاف ہوا کہ میرا دایاں گردہ غائب ہے، دوسرے طبی معائنے میں بھی گردہ نہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، مجھے سمجھ آگئی کہ جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر میرے شوہر نے میرا گردہ فروخت کردیا تھا اور آپریشن کے حوالے سے خاموش رہنے کا کیوں کہا گیا تھا۔جہیز کی رقم پوری نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو کا گردہ بیمار بیٹے کودلوا ڈالاپولیس انسپکٹر ادے شنکر گھوش کے مطابق اعضا کی
منتقلی سے متعلق قانون کے تحت متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ریتا سرکار کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 14 February 2018
جہیز نہ دینے کے جرم میں شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر میرا گردہ بیچ دیا،
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment