https://goo.gl/gjGMnX
لاہور: اسما زیادتی کیس میں وزیر قانون پنجاب کا ڈی این اے میچ ہونے کا دعویٰ غلط نکلا، اب تک ملزم کا تعین نہیںہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق اسماء زیادتی کیس میں کسی شخص کا بھی ڈی این اے میچ نہیں ہوا، زیر حراست افراد کے ڈی این اے اسماء سے نہیں جائے، وقوع سے میچ ہوئے ہیں.
یاد رہے کہ 6 فروری کو وزیر قانون نے کہا تھا کہ 145کے قریب سیمپلز ڈی این اے کے لئے بھیجے گئے تھے، جن میں سے ایک شخص کا ڈی این اے میچ کر گیا، فرانزک ایجنسی نےڈی این اے رپورٹ حکومت کے حوالے کردی ہے.
ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے بھی کہا تھا کہ اسما قتل کیس میں قاتل کے قریب پہنچ چکے ہیں، میڈیا کو تفصیل اس لیے فراہم نہیں کررہے کہ ملزم قانون کی گرفت سے فرار ہوسکتا ہے۔
البتہ اب ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسما قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، اسما زیادتی کیس میں گرفتاردو افراد کا ڈی این اے میچ ضرور ہوا ہے، البتہ دونوں افراد کے ڈی این اے اسما سےنہیں، جائےوقوع سے ملنے والے سمپلز سے میچ ہوئے ہیں.
تفیشی ذرایع کے مطابق ابھی حتمی طور پر نہیںکہا جاسکتا کہ زیرحراست افراد زیادتی اور قتل کے ملزمان ہیں.
واضح رہے کہ مردان پولیس نے 245افراد کے ڈی این اے سیمپلز بھیجے تھے. پنجاب حکومت کے دعویٰ کے برعکس اب ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ بچی سے کوئی بھی ڈی این اے میچ نہیں ہوا.
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسماء, اللہ, این, اے, ثنا, دعوی, رانا, زیادتی, غلط, میچ, میں, نکلا, نہیں, پاکستان, ڈی, کا, کسی, کیس, ہوا
Wednesday, 14 February 2018
رانا ثنا اللہ کا دعویٰ غلط نکلا، اسماء زیادتی کیس میں کسی کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment