Thursday, 22 February 2018

فیس بک میسنجر میں گروپ کالز کرنا ہوگیا آسان

https://goo.gl/DknELv
اگر تو آپ فیس بک میسنجر پر اپنے دوستوں کو کالز خصوصاً گروپ کالز کرنے کے عادی ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

اگر آپ نے کبھی میسنجر پر گروپ وائس یا ویڈیو کال کی ہو تو اس سے ضرور واقف ہوں گے یہ آسان کام نہیں ہوتا۔


پہلے تو آپ کو اپنے دوستوں کو اکھٹا کرکے ایک نیا گروپ تشکیل دینا پڑتا ہے اور پھر اس چیٹ ونڈو کے اندر ہی کال کرکے آپ بیک وقت متعدد دوستوں سے بات کرسکتے ہیں۔


فیس بک کو اب جاکر احساس ہوا ہے کہ یہ طریقہ کار اتنا پیچیدہ نہیں ہونا چاہئے جیسا لینڈ لائن پر تھری وے کال۔


تو یہی وجہ ہے کہ اس نے گروپ کالز کو آسان طریقے سے کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔


اب لوگ میسنجر پر کسی بھی دوست سے وائس یا ویڈیو کال کی ونڈو پر ایڈ پرسن آئیکون کو کلک کرسکتے ہیں۔


اس طرح آپ لوگوں کو منتخب کرکے ان سب کو اپنی اسکرین پر دیکھ بھی سکتے ہیں، اگر ویڈیو چیٹ کا آپشن اختیار کیا جائے۔


جس پہلے فرد سے آپ بات چیت شروع کرتے ہیں وہ بھی دیگر دوستوں کو دیکھ اور بات کرسکے گا اور ایسا رئیل ٹائم میں ہوگا۔


یہاں تک کہ متعدد افراد سے بات چیت کے دوران فلٹرز بھی کام کرتے رہیں گے۔


یہ فیچر ممکنہ طور پر فیس بک کی جانب سے رواں سال جنوری میں میسنجر کے فیچرز کو آسان بنانے کے وعدے کا حصہ ہے جو رواں برس اس کمپنی نے اپنا مشن بنایا ہے۔


یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، بس میسنجر کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...