Friday, 9 February 2018

محکمہ وائلڈ لائف نے نواب شاہ ائرپورٹ پر سعودی شہزادوں کو روک کر باز قبضے میں لے لئے، صباح نیوز کا دعویٰ

https://goo.gl/DBrmxz
سکھر(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہزادوں کے باز محکمہ وائلڈ لائف عملے نے نواب شاہ ایئرپورٹ پر پکڑ لیے،سعودی عرب سے آنے والے تلور کے شکار کے شوقین شہزادے نواب شاہ ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے سے اپنے شکاری باز لینے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں مصروف ہو گئے. مخبر نے



محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کواطلاع دی کہ سعودی شہزادے شکار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے واپس وطن جا رہے ہیں تو وائلڈ لائف کے عملے نے شہزادوں کو روک کر اور باز قبضے میں لیکر ایئرپورٹ پر ہی تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا. وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس باز رکھنے اور شکار کرنے کے سعودی حکومت کے اجازت نامے تو ہیں لیکن پاکستان کے اندر شکار کرنے کا پرمٹ نہیں ہے جبکہ سعودی شہزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پرمٹ ہے لیکن ہم بھول آئے ہیں جو کہ ہم ای میل اور واٹس اپ کے ذریعے منگوا کر دیتے ہیں. وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پرمٹ آنے کے بعد انہیں باز اورجانے کی اجازت دے دی جائیگی،جب تک سعودی شہزادوں کا خصوصی طیارہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر کھڑا رہے گا.
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...