Saturday, 17 February 2018

جنوبی افریقہ نے گلابی وردی میں ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا

https://goo.gl/aZ9orr
جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے اپنے 'پنک ڈے میچ' میں جیت حاصل کرکے گلابی جرسی میں نہ صرف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا بلکہ اس سیریز کو نئی زندگی عطا کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سات میچز گلابی جرسی میں کھیلے اور ساتوں میں کامیابی حاصل کی۔


خیال رہے کہ ’پنک ون ڈے‘ انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے کرکٹ کیلنڈر میں مخصوص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھلاڑی، سٹیک ہولڈرز اور مداح بریسٹ کینسر کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے ہیں۔


اس میچ میں اکٹھا ہونے والے فنڈ سے جوہانسبرگ کے شارلٹ میکزیکے ہسپتال کے بریسٹ کيئر سینٹر کی امداد کی جائے گی۔


سنیچر کو وانڈررز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...