https://goo.gl/YBf7dn
اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملتان سلطانز کی کوشش ہوگی کہ آخری گیند تک مقابلہ کرے ،ْ انٹرویو پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کے اظہار میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں امید ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں صرف وہ ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم بہت زیادہ پرجوش ہے کیونکہ یہ سارے پاکستانیوں کی کرکٹ ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ گذشتہ دونوں پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی ٹیم کو دو بہت ہی باصلاحیت کرکٹرز حسن علی اور شاداب خان ملے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت ہی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان سلطانز میں ان کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہر کرکٹر پر انفرادی طور پر توجہ دے کر انہیں کسی بھی قسم کے دبائو سے دور رکھیں تاکہ وہ یکسوئی سے اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ملتان سلطانز کی کوشش ہوگی کہ آخری گیند تک مقابلہ کرے۔
Urdu Khabrain
Friday, 23 February 2018
پی ایس ایل پر پوری قوم بہت خوش ہے ،ْوسیم اکرم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment