https://goo.gl/7obrSF
نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد نے مہمند ایجنسی کے علاقہ غالانائی میں نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کردیا۔
بینک کے اس اقدام کا مقصد شدت پسندی سے متاثرہ علاقہ میں اسلامی فنانسنگ کے طریقوں سے مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے موقع پر سعید احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کی جانب سے کی جانے والی سخت کوششوں سے بالآخر مہمند ایجنسی میں امن قائم ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک نے خطے کے اس حصے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے علاقے میں اعتماد اسلامی بینکاری کی شاخ کھولی ہے۔
ہم تاجروں اور مقامی لوگوں کے لیے اسلامی طریقہ کار پرمبنی فنانسنگ کی سہولت کی منظوری دے رہے ہیں جو انہیں مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے10چنگ چی رکشوں کا اعلان بھی کیا جو تعلیم کے فروغ کی غرض سے طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کریں گے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment