Thursday, 15 February 2018

مستقبل کا سپر پاور ملک چین اب امریکا کا محتاج بن گیا

https://goo.gl/5MfZ8n
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی عمومی ہوا بازی طیارہ ساز کمپنی پائپر ائیر کرافٹ نے کہا ہے کہ وہ چین کی کمپنی سچوان فان ۔می ایوی ایشن ٹکنالوجیز کو 150 سے زائد تربیتی طیارے فروخت کرے گی۔ یہ چینی کمپنی چین میں ایک تربیتی پروگرام پر عمل کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پائپر ائیر کرافٹ جو چھوٹے عمومی ہوا بازی طیارےبناتی ہے اور ویروں بیچ ،

فلوریڈا میں قائم ہے۔75ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت سات برسوں میں 152طیارے فروخت کرے گی۔ اس معاہدے میں ایک سو آرچر ٹی ایکس سنگل انجن والے طیاروں کی فروخت بھی شامل ہے۔ جونئے ہوا بازوں کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔پائپر نے کہا کہ وہ رواں سال میں بیس طیارے فراہم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ پہلی فراہمی مارچ میں شروع ہوگی۔اس معاہدے کا اعلان سنگاہ پور ائیر شو میں کیا گیا تھا۔ پائپر کے صدر اور سی ای او سائمن کلدی کوٹ نے سی این بی سی کو بتایا کہ ایشیا کمپنی کی اہم مارکیٹ بن گیا ہے۔ کیونکہ اس علاقے میں نئے ہوابازوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...