Sunday, 4 February 2018

ملک میں امن قائم ہونےتک اقتصادی مقابلہ نہیں کیاجاسکتا،وزیرداخلہ

https://goo.gl/TAzFJm
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں امن قائم ہونےتک اقتصادی مقابلہ نہیں کیاجاسکتا،اگرگروتھ ریٹ کو8 فیصد تک لےگئے توہم 20لاکھ نوکریاں پیداکرنےکےقابل ہوجائیں گے۔

لاہورچیمبرآف کامرس میں نادرا آفس کے افتتاح کے بعد تاجروں سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کاکہناتھاکہ سینیٹ اور قومی انتخابات وقت پر ہوں گے جبکہ دنیا کو پیغام دیں گے

پاکستان میں حکومت نےمسلسل 2 بار پانچ پانچ سال پورے کیے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ آج جس ملک کوپوری دنیا دہشتگرد جانتی تھی وہ آج ورلڈ اکنامک فارم میں بھارت کے اوپر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ کا ڈرامہ نہ کیا جاتا تو ہم اس سے بھی بہتر نتائج دے سکتے تھے۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ2018 میں لاہور تا ملتان اور2019میں پشاور تا کراچی موٹر وے پوری ہوجائے گی جبکہ پورے ملک میں پاسپورٹ دفاتر بنائے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا چیمبرجن کاکہیں گے ہم ان کولانگ ٹرم ویزاجاری کروائیں گے۔

اپنی حکمراں جماعت کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کےوزارت عظمیٰ کاامیدواربنانےپرپارٹی میں سب متفق ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...