https://goo.gl/1xjdWT
پاکستان کے نوجوان ماہرِ قلب ڈاکٹر جعفر خان کو برٹش کارڈیو ویسکیولر انٹروینشن سوسائٹی کی جانب سے 2018ء کا اعلیٰ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جعفر خان کے وضع کردہ طریقہ علاج کو کامیابی سے استعمال کیا تھا، انہوں نے اس طریقہ علاج کو ’ لیکریشن آف دی اینٹیریئر مٹرل والو لیفلِٹ ٹو پری وینٹ آؤٹ فلو ٹریک آبسٹرکٹشن ‘ یعنی lampoon کا نام دیا ہے۔
جعفر خان کے مطابق لمپون عمل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا میں وضع کیا گیا تھا۔
یہ دل کی جراحی کا ایک جدید طریقہ ہے جس میں انسانی جسم میں ایک چھوٹا سوراخ کیا جاتا ہے اور اندر آلات داخل کرکے دل کے ٹشو اور عضلات کا علاج کیا جاتا ہے۔
اس عمل میں مریض کو کم سے کم تکلیف ہوتی ہے اور وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔
اس عمل کوپہلے جانوروں پر آزمایا گیا اور اس کے بعد انسانوں پر آزمائش کی جائے گی۔
جعفر خان نے بتایا کہ وہ امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں دل کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ لیڈرمان کے ساتھ مل کے اس طریقہ علاج کی طبی آزمائشیں کررہے ہیں اور اس کلینکل ٹرائل کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تائید اور منظوری حاصل ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Sunday, 4 February 2018
پاکستانی ماہرِ قلب ڈاکٹر جعفر خان کے لیے اعلیٰ برطانوی ایوارڈ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment