https://goo.gl/yKabRq
شارجہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سینچری مکمل کر لی ۔ شاہد آفریدی یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سر انجام دیا۔شاہد آفریدی
دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا کانامہ سر انجام دیا ۔ شاہد آفریدی سے پہلے ونڈیز آل راؤنڈر ڈی جے براوو ، سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا اور ونڈیز کے ہی جادوگر اسپنر سنیل نارائن 300 وکٹوں کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں ۔شاہد آفریدی کے بعد اسٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر دوسرے پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 289 وکٹیں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔شاہد آفریدی نے اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں اہم کارنامہ سرانجام دیدیا ہے شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں پہلی بار لگاتار 4 چھکے لگائے ہیں ۔ان سے پہلے پی ایس ایل کی تاریخ میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس نے لگاتار چار گیندوں پر چار چکھے لگائے ہوں ۔انہوں نے یہ کارنامہ پشاور زلمی کیخلاف سر انجام دیا ۔تاہم شاہد آفریدی کی ٹیم کراچی کنگز یہ میچ جیتنے کا ناکام رہی
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Saturday, 17 March 2018
شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment