Tuesday, 13 March 2018

35سالہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کوزندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

https://goo.gl/rrQHnR
کراچی(ویب ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 35 برس کے ہو گئے، جن کی سالگرہ پر مداحوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا، لیکن کالج میں عاطف اسلم کو میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ

پھر ‘عادت’ ہی بن گئی۔2004 میں عاطف اسلم کی پہلی سولو البم ‘جل پری’ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر کسی سے سہی نہ گئی۔پاکستان میں تو ان کی آواز کا جادو چلا ہی، لیکن اس مدھر آواز نے پڑوسی ملک کی انڈسٹری کو بھی اپنا اسیر کرلیا اور عاطف اسلم کو دھڑا دھڑ وہاں سے گانوں کی آفرز ملنے لگیں اور انہوں نے بالی وڈ کے بیسٹ پلے بیک سنگر کا اعزاز حاصل کرلیا۔گلوکاری کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عاطف نے 2011 میں پہلی بار پاکستانی فلم بول میں بھی کام کیا۔سوشل میڈیا پر عاطف کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ان کے لیے سالگرہ کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...