Saturday, 24 March 2018

ملک کے بڑے شہرمیں افسوسناک واقعہ ،ماں نے اپنے 3کم عمربچوں کوقتل کردیا

https://goo.gl/fWMxXF
لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3 کم عمر بچوں کو مبینہ طور پر ان کی والدہ نے گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر زخم کا نشان موجود تھا۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ

نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔واضح رہے کہ خاتون کو سوا سال قبل ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔بچوں کی شناخت زین العابدین، کنیز فاطمہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے اہلخانہ سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فزانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں
Urdu Khabrain
3کم, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, افسوسناک, اپنے, بڑے, شہرمیں, ماں, ملک, نے, واقعہ, پاکستان, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...