https://goo.gl/xtP1QK
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیمیں اس بڑے معرکے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے لیکن پشاور زلمی کو اس سے پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا ہے. ذرائع کے مطابق انجری کے باعث کراچی کنگز کیخلاف
دوسرے پلے آف میچ میں شریک نہ ہونے والے بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال فائنل میچ کیلئے بھی کراچی نہیں پہنچ پائیں گے کیونکہ وہ بنکاک میں علاج کرانے میں مصروف ہیں. بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق تمیم اقبال نے واضح کیا ہے کہ فائنل میچ میں شمولیت سے متعلق وہ کوئی بھی فیصلہ بنکاک میں فزیشن سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے. بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ”نداہاس ٹرافی کے دوران میں تکلیف میں مبتلا ہوا جس کے باعث وہ فائنل میچ میں فیلڈنگ نہ کر سکا جبکہ پی ایس ایل میچ میں بھی فیلڈنگ نہیں کر پایا تھا.“ تمیم اقبال نے 25 مارچ کو ملک واپس آنا ہے جہاں وہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کیساتھ میٹنگ کریں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے میں ہونے والی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی ہے اور قومی ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے انہیں آرام کی ضرورت ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے.
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Saturday, 24 March 2018
معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment