Monday, 5 March 2018

فلسطینی شہری نے گاڑی صہیونی فوجیوں پر چڑھا دی،3 افراد زخمی

https://goo.gl/QVcyzu
غزہ(اے این این)فلسطینی شہری نے گاڑی صہیونی فوجیوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ عکا شہر میں ریلوے سٹیشن کے باہر ایک بازار میں کار پارکنگ میں پیش آیا۔ گاڑی کی ٹکر سے3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے فوجی پولیس کا ایک اہلکار ہے جبکہ دوسرے دونوں فوجی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔تاہم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عرب شہری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...