https://goo.gl/x79mv7
اہل اللہ کی صفات یہ ہوتی ہیں کہ ان کی ذات کو جس قدر کوئی برا کہے وہ اپنے آپ کو اس سے بدتر جانتے ہیں۔ اللہ سے محبت کرنے والوں کی ذات پر جب بھی کسی نے کیچڑ اچھالایا نازیبا بات کی تو انہوں نے کمال صبر کا مظاہرہ دکھایا اور مخاطب لاجواب ہوکر ان کے قدموں میں گر گیا ۔’’امثال عبرت‘‘ کے حصہ دوئم میں حضرت شاہ ولی اللہ ؒ کے پوتے حضرت مولانا اسماعیل شہید ؒ کے حوالہ سے ایک ایسا واقعہ درج ہے جب ایک شخص نے آپ کا امتحان لینے کے لئے ایسی شرمناک بات کہہ ڈالی کہ کوئی بھی انسان ایسی بات سن کر طیش میں آجاتا ہے ۔
ایک مرتبہ ایک شخص نے مجمع عام میں مولانا اسماعیل شہیدؒ سے پوچھا کہ مولانا میں نے سنا ہے کہ آپ حرامزادے ہیں۔مولانا شاہ اسماعیل شہید ؒ نے بہت متانت اور نرمی سے فرمایا’’ تم سے کسی نے غلط کہا ہے۔ شریعت کا قاعدہ ہے۔ الولد للفراش ۔ میرے والدین کے نکاح کے گواہ اب تک موجود ہیں، ایسی باتوں کا یقین نہیں کیا کرتے ‘‘وہ شخص پاؤں پڑگیا اور کہا کہ مولانا میں نے امتحاناً ایساشرمناک سوال کیا تھا تاکہ مجھے معلوم ہو کہ آپ کی تیزی سب اللہ کے واسطے ہے یا دنیا کے واسطے ۔
Urdu Khabrain
Monday, 5 March 2018
’’مولانا میں نے سنا ہے کہ آپ حرامزادے ہیں ‘‘ ایک شخص نے جب ایک بہت بڑی مذہبی شخصیت سے یہ شرمناک بات کی تو انہوں نے جواب میں کیا کہا ،یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment