Monday, 5 March 2018

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت کا راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم

https://goo.gl/eddZyw
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہے جبکہ راؤ انوار سمیت 11 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 15 مفرو ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو 8 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...