Monday, 5 March 2018

ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پارکرنے والے 50 ہزارافراد پر جرمانہ

https://goo.gl/Y5uQ7R
ابوظبی پولیس کے سادہ لباس اہلکار پیدل چلنے والوں پر نظر رکھتے ہیں،فوٹو:فائل

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بے احتیاطی سے روڈ کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرنے میں لاپرواہی برتنے پرفی فرد 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غیر مختص جگہ استعمال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے روڈ کراس کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زائد پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ لباس اہلکار سڑکوں پر راہگیروں پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اسے موقع پر ہی جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ پولیس نے حادثات سے بچنے کے لیے  شہریوں کو سڑک پار کرنے میں احتیاط کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
Urdu Khabrain
50, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ابوظہبی, اردو, ایکسپریس, جرمانہ, سڑک, سے, عجیب و غریب, لاپرواہی, میں, والے, پارکرنے, پر, ہزارافراد

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...