https://goo.gl/8LuxF1
روسی علاقے سائبیریا سے کلائیوں تک کٹے ہوئے درجنوں انسانی ہاتھ ملے ہیں۔ فوٹو: سائبیرین ٹائمز
سائبیریا: روس کے سرد اوردور افتادہ علاقے سائبیریا میں انسانی ہاتھوں سے بھرا ایک تھیلا ملا ہے جس میں ہاتھوں کے 27 جوڑے برآمد ہوئے ہیں۔ اس معمے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور خیال یہ ہے کہ شاید اسے انسانی اعضا کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔
چین اور روس کے سرحد پر واقعے ایک شہر خباروسک میں دریا کے کنارے ایک بیگ ملا ہے جس میں کلائی سے کٹے ہوئے بہت سے انسانی ہاتھ ملے ہیں۔ یہ ہاتھ جوڑوں کی شکل میں ہیں اور اس عجیب واقعے نے خود پولیس کو بھی پریشان کردیا ہے۔
دریا کے کنارے مچھلی پکڑنے کے ایک اہم مقام کے پاس یہ تھیلا ملا ہے جس پر ایک مقامی شخص کی پہلی نظر پڑی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کس کے ہاتھ ہیں، کس نے کاٹے ہیں اور ان کا کیا مقصد تھا؟
کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ شاید یہ ہاتھ کسی جرم یا چوری کی پاداش میں کاٹے گئے ہیں۔ یا پھر مرنے والوں کی قبر کھود کر ان کی لاشوں کو کاٹ کر ہاتھ جمع کیے گئے ہیں۔ یا کسی اسپتال میں وفات پانے والوں سے یہ ہاتھ کاٹے گئے ہیں۔ لیکن اس علاقے میں اب تک انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔
پولیس نے احتیاط سے ہاتھوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہاتھوں کے پاس سے پٹیاں اور بینڈیج بھی ملی ہیں لیکن اس کے باوجود اب تک پولیس یہ معمہ حل نہیں کرسکی ہے اور وہ مزید تفتیش کررہی ہے۔
Urdu Khabrain
54, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, انسانی, ایک, ایکسپریس, برامد, تھیلے, سائبیریا, سے, عجیب و غریب, میں, ہاتھ
Saturday, 10 March 2018
سائبیریا میں ایک تھیلے سے 54 انسانی ہاتھ برآمد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment