Saturday, 10 March 2018

چیرمین سینیٹ کے لئے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام زیر غور،پی ٹی آئی ہمارے پینل کو سپورٹ کرے: عبدالقدوس بزنجو

https://goo.gl/e229A7
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہم اس پوزیشن میں آگئے کہ چیرمین سینیٹ کیلیے اپنا امیدوار لائیں،عمران خان سے گزارش ہے، جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیاجائے، چیرمین سینیٹ کے لئے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے،امید ہے کہ دیگر جماعتیں بھی چیرمین سینیٹ کیلیے ہمیں سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان کے لیے ہرقربانی دیں گے ان کے اس بیان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلیے ضروری ہے اس حوالے سے فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ ہمارا ساتھ دیں ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...