Tuesday, 6 March 2018

بالی ووڈ کی ایک اور معروف ترین اداکارہ انتقال کر گئیں

https://goo.gl/wCN5eZ
ممبئی(ویب ڈیسک) فلموں میں دادی نانی اور ماں کا بہترین کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ شمی کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں ' شمی آنٹی ' کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار بھی خوب نبھائے۔
اداکارہ شمی نے چھوٹی اسکرین پر متعدد ڈرامہ کیے جب کہ 200 زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں کلی نمبر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں بھی شامل ہے۔
اداکارہ کے بچھڑنے کی خبر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔امیتابھ بچن نے ان ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جا رہے ہ

دوسری جانب دیگر اداکاروں سمیت مداح بھی ان کے بچھڑنے پر اظہار افسوس کر رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں با لی وڈ کی ’چاندنی‘ اور’ہوا ہوائی گرل‘ سری دیوی دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں چل بسیں تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب نہیں بلکہ حادثہ بتایا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ سری دیوی کے جسم میں نشے کی مقدار بھی پائی گئی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...