Tuesday, 6 March 2018

بگ بیش کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجوائن کرلیا

https://goo.gl/ZsevBU
دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کچھ کھلاڑی نجی مصروفیات کی وجہ سے یا انجریز کے باعث اپنی ٹیموں کو چھوڑ رہے ہیں وہیں ان کی جگہ لینے کیلئے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نجی مصروفیات کے باعث واپس گئے تو ان کی جگہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر بین لافلین دبئی پہنچ گئے ہیں جنہوں نے بگ بیش میں بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑا دئیے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر بین لافلین نے دبئی پہنچ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے جن کے پاس بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے بگ بیش لیگ میں 60 میچ کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کر رکھی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کے کس قدر خطرناک باؤلر ہیں۔ بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بین لافلین نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے ۔

بین لافلین نے بگ بیش لیگ میں 60میچز کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ بین لافلین نے 2009 میں آسٹریلیا کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کیخلاف اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اپناآخری ون ڈے میچ پاکستان کیخلاف 2009 میں کھیلا تھا۔بین لافلین نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ 2013 میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے بگ بیش کے حالیہ سیزن میں16 وکٹیں حاصل کیں اور بگ بیش سیزن 2017-18 میں 16 وکٹیں حاصل کیں ۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...