https://goo.gl/Cxy5BW
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ مختلف مذہبی تہواروں اور دیگر مواقعوں پر حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف درخواستیں موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری نے دائر کی تھیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کردی جاتی ہے۔اس حوالے سے سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے جواب میں عدالت عالیہ کو بتایا تھا کہ پی ٹی اے، موبائل فون سروس خود بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت پر کی جاتی ہے۔دوسری جانب وفاق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام ایکٹ کے تحت سیکیورٹی حالات دیکھ کر موبائل فون سروس بندش کا اختیار ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد گذشتہ برس 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, 3 March 2018
سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment