https://goo.gl/TShU3e
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے انڈیپینڈنٹ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ آئندہ تیرہ سالوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی اکیس اہم معیشتوں میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جریدے کا کہنا ہے کہ 2030ء تک دنیا کی ان اکیس معیشتوں میں پاکستان کا نمبر بیسواں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کا حجم ایک اعشاریہ آٹھ ٹریلین ڈالر ہوجائے گا، یہ فہرست ان ممالک میں صارفین کی قوت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، مزید بتایا گیا کہ آنے والے تیرہ سالوں میں دنیا کی 21 بڑی معیشتوں میں سعودی عرب،ایران، مصر ، نائیجریا اور انڈونیشیا جیسی بڑی منڈیاں شامل ہوں گی۔
اس فہرست کے مطابق پاکستانی معیشت 2030ء تک 20 نمبر پر اور 2050ء تک سولہویں نمبر پر ہو جائے گی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان 2050ء میں اٹلی، تھائی لینڈ، سپین اور آسٹریلیا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ برطانوی جریدے کے مطابق 2030ء میں چین معاشی طور پر پہلے نمبر ہو گا اور امریکہ اس وقت دوسرے نمبر پر ہو گا، اس کے علاوہ بھارت، برازیل اور ترکی میں بھی ترقی کا امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Saturday, 3 March 2018
13 سال بعد پاکستانی معیشت کہاں ہو گی، برطانوی جریدے نے بڑا دعویٰ کر دیا، جان کر آپ بھی انشاء اللہ کہہ اٹھیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment