Saturday, 10 March 2018

امریکہ میں کتے کو سزائے موت دے دی گئی کیونکہ ۔۔۔

https://goo.gl/RqyvVs
ورجینیا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی لی کاو¿نٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، تین سال کے کتے نے 8 دن کی نوزائیدہ بچی پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کر دیا، بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔لی کاونٹی پولیس نے حملے کی وجوہات جاننے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...