https://goo.gl/WMVcKJ
دمشق(این این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ترک فوج کی جانب سے عفرین کا محاصرہ کیے جانے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ترک فوج شہر سے 10 سے 15 کلو میٹر کی دوری پر ہیں،دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کے خلاف لڑنیوالے 1700 جنگجوؤں کو عفرین میں ترک فوج کے خلاف لڑائی کے لیے بھجوانے کی تیاری کی گئی ہے۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Saturday, 10 March 2018
ترک فوج شامی سرحد کے قریب ،کسی بھی وقت عفرین میں داخل ہوسکتی ہے:رجب طیب اردوان کی دھمکی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment