https://goo.gl/PWQMdz
چیچہ وطنی (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ننھے وسیم اکرم کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے خاصی دھوم مچائی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک بچے کو کمال مہارت کے ساتھ سوئنگ باولنگ کرواتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس ویڈیو نے اتنی دھوم مچائی کہ اس سے متعلق عظیم پاکستانی سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی متاثر ہوئے بنا رہ نہ پائے۔وسیم اکرم کا ویڈیو دیکھ کر کہنا تھا کہ یہ بچہ کہاں ہے؟ ہماری قوم کی رگوں میں بہترین قسم کا ٹیلنٹ دوڑ رہا ہے تاہم ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں ان بچوں کو شناخت مل سکے۔ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے حسن اختر نے بتایا کہ وہ روزانہ تین سے چار گھنٹے گھر پر پریکٹس کرتے ہیں۔ جبکہ وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں۔ اگر وسیم اکرم نے ان کی کوچنگ کی تو یہ ان کیلئے خوش قسمتی ہوگی۔ حسن کا مزید کہنا ہے کہ انہیں بیٹنگ کا شوق نہیں، صرف بولنگ کرتے ہیں۔ ان کی عمر سے بڑے کھلاڑی ابھی ان کی بولنگ سے ڈرتے ہیں اور وہ انہیں آؤٹ بھی کرلیتے ہیں۔
وقت آگیا ہے کہ ہم اس بارے میں کچھ کریں۔ اب اس بچے کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔ ویڈیو 6 سالہ بچے حسن اختر کی ہے جس کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے جبکہ وہ تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اکرم, دھوم, سوشل, مچانے, میڈیا, ننھے, نکالا, والے, وسیم, پاکستان, پر, ڈھونڈ, کو, گیا
Sunday, 4 March 2018
سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ننھے وسیم اکرم کو ڈھونڈ نکالا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment