https://goo.gl/QWtoLC
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اداکار عامر خان کے تعزیتی فون پر اپنی بیوی سری دیوی کی یاد میں بچوں کی طرح رونے لگ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان بیرون ملک ہونے کے باعث سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے تھے جس کے باعث انہوں نے اپنے دوست بونی کپور کو تعزیت کیلئے ٹیلی فون کیا۔ گفتگو کے دوران بونی اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا۔ عامر خان نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا ذکر کیا تو بونی کپور غم سے نڈھال ہو گئے اور انہوں نے اس طرح رونا شروع کر دیا کہ جیسے بچے دھاڑیںمار کر روتے ہیں ،اس لمحے مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں ان کو کس طرح چپ کراﺅں ، جس طرح وہ روئے ان کو دلاسہ دینا میرے لیے مشکل ہو گیا تھا۔
اداکارہ سری دیوی کی موت کے چند دن بعد ہی ان کی بیٹی جھانوی کپور نے ایسا کام شروع کردیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا
خیال رہے اداکارہ سری دیوی دبئی میں 24 فروری کو ٹب میں ڈوبنے کے باعث حادثاتی موت کا شکار ہو گئیں تھیں جبکہ ان کی آخری رسومات 28 فروری کو ادا کی گئی تھیں جس میں فلمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
Urdu Khabrain
Sunday, 11 March 2018
عامر خان کا تعزیتی فون، بونی کپور بیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment