Thursday, 8 March 2018

جے ایس گروپ کے مالک کے بیٹے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا کا سفیر تعینات کردیا گیا

https://goo.gl/RAh8a2
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ علی جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے سی ای او تھے اور انہوں نے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بزنس سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔
اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ علی جہانگیر امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات نہیں کیے گئے بلکہ مسلم لیگ ن کے سفیر تعینات کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ علی جہانگیر امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ نہیں لڑیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کا مقدمہ لڑیں گے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علی جہانگیر پر کرپشن کے الزامات ہیںاور وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بزنس پارٹنر بھی ہیں ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...