Sunday, 11 March 2018

اداکار مارک ہیمل ہال آف فیم شخصیات میں شامل

https://goo.gl/4eC4za
لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ کی مشہورو معروف فلموں میں جلوہ گر ہونے والے ناموراداکار مارک ہیمل کو ہالی وڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل کر لیا گیا جن کے نام کا ستارہ واک آف فیم میں نصب کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے نامور کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے اداکار اور رائٹر 66سالہ مارک ہالی ووڈ کی واک آف فیم میں شامل ہونیوالی 2ہزار630 ویں شخصیت ہیں ،مارک نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا۔تقریب میں مارک کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نامور اداکاروں کے ساتھ ’’سٹار وارز‘‘ فلم کے کردار بھی موجود تھے جو مارک کو مبارکباد دینے تقریب میں شریک ہوئے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...