https://goo.gl/wKALkm
لاہور(ویب ڈیسک) متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلم میں شامل اپنے گانے کی تشہیر کرنے سے انکار کر دیا۔ عاطف اسلم نے آنیوالی بالی ووڈ فلم ’’داس دیو‘‘ کے پروڈیوسر سنجیو کمار کی جانب سے بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود فلم کے گانے سہمی ہے دھڑکن تو کیا ہوا کی تشہیر کرنے سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ گانا گزشتہ ماہ 21 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ عاطف اسلم کی جانب سے اپنے ہی گانے کی تشہیر نہ کرنے کی ایک وجہ حال ہی میں بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق گلوکار بابل سپریو کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کئے جانے کے مطالبے کو سمجھا جا رہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ہی گانے کی تشہیر سے کیوں انکار کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 8 March 2018
پاکستانی گلوکاروں پرپابندی لگنے کے بعدعاطف اسلم کاایسافیصلہ جس سے بھارتی چیخ اٹھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment