Thursday, 8 March 2018

پنجاب میں گاڑیوں کے مالکان کے لئے اچھی خبر آ گئی

https://goo.gl/uWs6ui
لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب میں گاڑیوں کے مالکان کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔پنجاب میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب کہ ٹوکن ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اس متعلق تجاویز تیار کر لی گئی ہیں تا ہم ان تجاویز پر عمل در آمد بجٹ آنے کے بعد ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکٹری ایکسائز احمد بلال کی جانب سے ایکسائز حکام کو فوری طور پر تمام تجاویز کو سیکرٹری کے دفتر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان تجاویز کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کی جائے گی جب کہ ٹوکن ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔کیونکہ بہت سارے لوگ ٹرانسفر فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو اپنے نام پر درج نہیں کرواتے۔اسی وجہ سے سیکٹری ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں پر ٹرانسفر فیس کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جب کہ لاہور میں شروع کئے جانے والے سیف سٹی پراجیکٹ کے مطابق بھی گاڑی کا اپنے مالک کے نام پر ہونا ضروری ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...