Wednesday, 7 March 2018

جوانی برقرار رکھنے والا پھل

https://goo.gl/PCvBcj
املوک’ اس پھل کی زیادہ پیداوار چائنہ میں ہوتی ہے جبکہ اسے چائنیز یا جاپانی پھل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہوتے ہیں۔ درمیانے سائز کے 128گرام جاپانی پھل میں 31گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیںجبکہ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفید ہوتا ہے

پھل کے چھلکے میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت ہوتی ہے کیونکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والےبڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔اس میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے

اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔ پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔اس پھل کو مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے اور مرد حضرات اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں
Urdu Khabrain
dailynajat, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, برقرار, جوانی, رکھنے, عجیب و غریب, والا, پھل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...