https://goo.gl/wnWXJj
واشنگٹن (ویب ڈیسک )ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار بھی ان بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منتظمین میں شامل ہو گیا ہے جو کرپٹو کرنسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ‘کرپٹو کرنسی خطرناک ہے اور موت کا سبب بنتی ہے۔
‘ بل گیٹس کے مطابق کرپٹو کرنسی کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکام ان کی نگرانی نہیں کر سکتے اور انھوں نے اپنے خدشے اظہار کیا کہ اس کرنسی کے استعمال سے معاشرے میں منفی اثرات سامنے آئیں گے۔‘حکومتوں کی صلاحیت جس کی مدد سے وہ کالے دھن کو سفید کرنے والی رقم، ٹیکس چوری اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی کرتے ہیں معاشرے کے لیے اچھی بات ہے۔’ انھوں نے کرپٹو کرنسی کے بارے میں مزید کہا: ‘کرپٹو کرنسی کی خاص بات ہے کہ انھیں نامعلوم طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔ لوگ اس کی مدد سے جان لیوا منشیات خریدتے ہیں جس سے لوگوں کی براہ راست موت واقع ہوتی ہے۔
’بل گیٹس نے اپنی گفتگو میں کرپٹو کرنسی کے علاوہ دیگر ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی تبصرہ کیا۔ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی نئی اخترا ہائپر لووپ، جس کی مدد سے برق رفتار سفر ممکن ہو سکے گا، کے بارے میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ‘سفر کرنے کا یہ تصور کچھ واضح نہیں ہے اور اس میں حفاظت و سلامتی برقرار رکھنا آسان نہیں ہوگا۔’دوسری جانب بل گیٹس نے خودکار نظام کے سلسلے کی تعریف کی اور کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے صنعتوں میں خود کار نظام استعمال ہو رہا ہے۔ ‘ہمیں چاہیے کے لوگوں کو نئی آنے والی نوکریوں کے بارے میں سکھائیں۔’لیکن اپنی گفتگو میں بل گیٹس نے خطرے کی گھنٹی بھی بجائی جب انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے معاشی نظام کی صحت اچھی نہیں ہے اور انھوں نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم مستقبل میں دوبارہ ایسے معاشی بحران کا سامنا کر سکتے ہیں جیسا 2008 میں آیا تھا۔’
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Tuesday, 6 March 2018
کرپٹوکرنسی خطرناک ،موت کاسبب بن سکتی ہیں ؟دنیاکی امیرترین شخصیت کے انکشاف نے ہلچل مچادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment