Thursday, 8 March 2018

برداشت کی حد ہوتی ہے،احتساب عدالت کے جج نیب پراسیکیوٹر اور وکیل مریم نواز کے رویے پر برہم،کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے

https://goo.gl/recMQ7
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پراسیکیوٹر نیب اور وکیل مریم نواز کے رویے پر برہم ہو گئے اور کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ضمنی ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا تھا کہ مریم نوازکے وکیل امجد پرویز کی باربارمداخلت پر سردارمظفرنے اعتراض کیا،اس پر امجد پرویز نے کہا کہ گواہ کا کام صرف گواہی دینا ہوتا ہے ریمارکس نہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ اسی طرح کرتے رہے تو سماعت 4 بجے تک جائے گی۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہاکہ واجد ضیانے جو تحقیقات کیں وہ بتائیں گے ، اس پر وکیل مریم نواز نے کہا کہ دستاویزات کی صحت پر آخر میں بات ہو گی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پراسیکیو ٹر نیب اوروکیل امجد پرویز کے رویے پر برہم ہوگئے ،اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ چھوڑیں چھوڑیں ایسے نہیں ہوتا،برداشت کی حد ہوتی ہے۔اس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب پراسیکیوٹر کی ایک نہ سنتے ہوئے کمرہ عدالت سے چیمبر میں چلے گئے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...